تین ممتاز علماء کی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ملاقات
M.U.H.
01/06/2017
بحرین یکم جون ۔بحرین کے تین ممتاز علماء عبداللہ العریفی، شیخ محمد صنقور اور محمد صالح الربیعی نے کل رات الدراز علاقہ میں بحرینی شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ الوسط کے ذرائع کے مطابق بحرینی علماء نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صحت و سلامتی کے صورتحال سے آگاہ ہونے کے سلسلے میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے آیت الہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر چند روز قبل حملہ کیا اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرتے ہوئے 5 بحرینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جس کے بعد حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں نے بحرینی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔واضح رہے کہ آل خلیفہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو وطن بدر کرنے کے درپے ہین۔آل خلیفہ نے انکی آمدورفت پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔اس وقت پوری دنیا کے مسلمان خاص کر شیعہ فرقہ سخت احتجاج کررہاہے ۔