تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نماز کے خطبوں میں گذشتہ بدھ کو تہران میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے عالمی سامراج نے کرائے ہیں۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمنوں نے سلفیوں کے ذریعے القاعدہ، طالبان اور داعش کو بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج ایران کے نوجوان پہلے سے بھی زیادہ اسلامی بصیرت کے حامل اور پوری طرح ہوشیار ہیں اور اس طرح کے حملے سے ان کے عزم و حوصلے کمزور نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام بدستور ثابت قدم ہیں اور عالمی سامراج اور امریکا کے مقابلے میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے دہشت گردوں کو پوری طرح کچل دینے کے تعلق سے ایران کی سیکورٹی فورس اور سپاہ کی ہوشیاری اور اقدامات کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران سانحہ تہران کے شہدا کی نماز جنازہ بھی نماز جمعہ کے بعد ادا کی گئی جس میں لاکھوں نمازیوں اور روزہ داروں نے شرکت کی۔
نمازجنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی کے صدر دروازے سے شہدا کے جنازوں آخری آرامگاہ کی جانب روانہ کیا گیا جس میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ
شہدا کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔
رسا