muh 03/05/2020
ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ہندوستان کے دینی سربراہوں اور روحانی پیشواوں کے نام خط میں دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا پھیلنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بلا تفریق مذھب و ملت مصیبت دیدہ افراد اور متاثر گھرانوں سے ھمدردی کا اظھار کیا اور اس بات کی امید ظاھر کی کہ دنیا خصوصا ھندوستان سے تمام بلائیں اور تباہ کاریاں دور رہیں گی ۔
انہوں نے کرونا وائرس سے مقابلے میں ڈاکٹرس اورحافظان صحت کی نصحیتوں پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اس طرح کی بلاوں کو خدا کا امتحان بتایا اور اسے انسانوں کی تکمیل ، بالندگی اور خداوند متعال وقیامت پر ایمان و بصریت کا سبب جانا اور کہا: حوادث کا صحیح اور عقلی تجزیہ، اس سے مقابلہ کا طریقہ اور علم و دین کو غیر حقیقی دو دھڑوں میں تقسیم کرنے سے پرھیز تعلیم یافتہ طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ اس مقام پر دینی و روحانی پیشواوں کی ذمہ داریاں دوچنداں ہوجاتی ہیں ۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا: عصر حاضر کی تمام مشکلات اور بحرانوں سے مقابلہ جیسے ناانصافی، ناروا تبعض اور امتیازی سلوک ، غیر انسانی پابندیاں ، ماحولیاتی بحران ، جنگ ، دھشت گردی، بڑے پیمانہ پر تباہی مچانے والے ہتھیاروں کی پیداوار اور ان کی نگہداشت کے لئے عالمی مشاورت اور تعاون کی ضرورت ہے۔ نیز بعض ممالک کی غیر ذمہ دارانہ اور تسلط پسندانہ سیاستوں اور یک طرفہ قوانین کا ہر طریقہ سے مقابلہ لازمی ہے ، کرپشن اور اس کی تحریکوں، تبعیض اور امتیازی سلوک ، انصاف ، اخلاق اور معنویت مخالفت پابندیوں اور انسانی و دینی مشترکہ تعلیمات کی صادقانہ پابندی ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: سچے دینی رھنما ہمیشہ خداوند متعال سے اپنے کئے ہوئے وعدہ اور اس کی محبت نیز انسانیت کی خدمت میں ثابت قدم ہیں اور رہیں گے، رھبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید عظام کی خواہشات کے تحت ، ان دنوں اسلامی جمھوریہ ایران میں ناقابل بیان جلوے کے شاھد ہیں ، رضاکارانہ اقدامات سے لیکر حکومت اور مختلف عوامی طبقات، حوزات علمیہ، دینی رہنماوں، بزرگان دین، طلاب علوم دینیہ اور امداد رساں جوانوں کی خود جوش سرگرمیوں کے شاھد ہیں اور ہم اس آسمانی رابطہ پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔
آیت اللہ اعرافی نے اس خط کے اخر میں تاکید کی: حوزات علمیہ، بزرگان دین، اساتذہ اور طلاب علمی، تحقیقی ، ثقافتی اور ریلیف خصوصا مجازی میدان میں ایک دوسرے کو تجربات منتقل کرنے کے لئے امادہ ہیں ، یہ ایک بین الاقوامی علمی مراکز، دینی سنٹرز، دینی رہنماوں، دنیا کے ممالک خصوصا ہندوستان کے دینی اور روحانی پیشواوں کے ساتھ ہم فکری اور تعامل کا نیا باب ہوگا، تاکہ اس گفتگو اور تعامل کے ذریعہ بشریت کی خدمت میں تمام ادیان کی ایک صف تیار ہوسکے اور ایک نئی تہذیب وجود میں آسکے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔