مدافع حرم شہید محسن حججی کا پیکر پاک وطن واپس پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مہرآباد ایئرپورٹ پر اعلی سول اور فوجی حکام نے والہانہ استقبال کیا۔ یاد رہے کہ شام میں داعش نے اسیر کرنے کے بعد شہید محسن حججی کا سر کاٹ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شہید محسن حججی کے پیکر کی آج مشہد مقدس میں الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی اور شہید کے پیکر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کا طواف کرایا جائے گا جبکہ بدھ کے دن تہران میں شہید محسن حججی کے پیکر پاک کی تشییع کی جائے گی۔ شہید کی تدفین جمعرات کے دن ان کے اصفہان کے شہر نجف آباد میں کی جائے گی۔