کرگل(پریس ریلیز):آج مورخہ ۲۸ جولائی ۲۰۱۷ بروز جمعہ ریاست جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں بانی و سرپرست اعلی امام خمینی میموریل ٹرسٹ و بانی شہید مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی مرحوم حجتہ السلام شیخ محمد حسین ذاکری علیہ رحمہ کی پہلی برسی کے موقع پر مطہری ایجو کیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہے مطہری سکولوں کے طالب علموں نے مرحوم شیخ ذاکری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حسینی پارک کرگل میں ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا۔
مجلس ٹھیک دس بجے صبح تلاوت کلام پاک کے ساتھ شروع ہوا اسکے بعد چیر مین مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین انجینیر الحاج محمد علی پشکم نے اس تعزیتی مجلس کا نعقاد کرنے پر تمام سکولوں کے منیجمنٹ و اساتید اور طالب علموں کا شکریہ اداد کیا اور تمام سکولوں کی کارکردگی کا مختصر خاکہ پیش کیا۔ان کے بعد یکے بعد دیگری تمام چودہ سکولوں کے منتخب بچوں نے تقریر، ترانا اور منظوم کلام کے ذریع مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے بنیان گذار و سرپرست اعلی کے تییں خراج عقیدت پیش کیا۔
مرحوم ذاکری کے دیرینہ ساتھی اور مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے بنیان گذار ممبر الحاج محمد باقر سابقہ چیف ایجوکیشن آفیسر نے مرحوم ذاکری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس سوسائٹی اور سکولوں کے قیام کیلئے مرحوم شیخ محمد حسین زاکری کے خدمات کو بیان کرتے ہوئے بہترین الفاظ میں انہیں سراہا۔ انکے بعد مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے موجودہ سرپرست و ایم ایل اے کرگل الحاج اصغر علی کربلائی نے اپنی تقریر میں مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی اور اس سے ملحق تمام سکولوں کے اراکین و انتظامیہ ، اساتذہ اور طلاب کا سخت گرمی کے باوجود اپنے فقید قاید اور سرپرست کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے خاطر اس عظیم اجتماع کے انعقاد پر انہیں سراہا اور شکریہ ادا کیا۔جلسہ کے اختتام پر اپنی صدارتی خطبہ میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیرمین نے مرحوم شیخ ذاکری کی تعلیمی اور دیگر سماجی امور میں ان کی خدمات اور زحمات پر محیط ان کے زندگی کے مختلف شعبوں پر روشنی ڈالی اور حضار سے ان کے نقش قدم پر چلنے اور انکے مشن کو زندہ رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے آج کی عظیم اجتماع کے موقع پر تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔
مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے ترجمان ناصرالدین خفی نے سوسائٹی کی جانب سے تمام علماء،خطباء اور اراکین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے علاوہ بسیج امام اور دیگر شعبہ جات آئی کے ایم ٹی کا بہترین تعاون اور امداد کیلئے شکریہ اداکیا ۔ جلسہ دعایہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔