نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کی خواتین نے اس ملک کے دارالحکومت ابو جا میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کی خواتین نے اس ملک کے دارالحکومت ابو جا میں انسانی حقوق کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےاس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پر امن مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرشیخ ابراهیم زکزکی کی رہائی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شیخ ابراهیم زکزکی کی تصاویر بھی تھیں۔
واضح رہے کہ شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ پرنائجیریا کی فوج نے دسمبر 2015 میں حملہ کر کےگرفتار کیا تھا۔
13 دسمبر 2015 کو نائجیریا کی فوج نے زاریا شہر کی امام بارگاہ پر حملہ کیا جس میں شیخ ابراهیم زکزکی کی تین بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہو گئے تھے۔
نائجیریا کی عدالت نےشیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن فوج اور حکومت عدالتی احکامات سے چشم پوشی کر رہی ہے۔