جنوبی افریقہ کی شیعہ مسجد پر دھشتگردانہ حملہ، ۳ افراد شہید اور زخمی
M.U.H
12/05/2018
جنوبی افریقہ کی ایک شیعہ مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک نمازی کو شہید جبکہ امام جمعہ و جماعت سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
ڈربن کی مسجد امام حسین علیہ السلام پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کے نتیجے میں مسجد کے امام جمعہ و جماعت حجۃ الاسلام ’’علی یوسف‘‘، اور ایک نمازی شدت سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ محمد عباس اسوپ موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، حملہ آوروں نے چاقوں سے محمد عباس اسوپ کو ذبح کر ڈالا جبکہ مسجد کے امام اور ایک نمازی کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔
حملہ آوروں نے نمازیوں پر حملے کے بعد مسجد کے کتابخانے کو نذر آتش کر دیا اور اسے مکمل طور پر نابود کر دیا۔
حملہ آور دھشتگرد تین افراد تھے جو کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق مصر سے تھا۔
تاہم کسی شخص یا گروہ نے اس خونی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔