لکھنؤ ۱۷ نومبر : مجلس علماء ہندان تمام اعلانات اور بیانات کی تردید کرتی ہے جن میں حالیہ الکشن میں امیدواروں کی حمایت یامخالفت کا ذکر کیا گیاہے ۔مجلس علماء ہند نے بلدیاتی انتخاب یا دیگر کسی بھی الکشن میں کبھی کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیاہے ۔اگر مجلس علماء ہند کی طرف سے کسی کی حمایت یا مخالفت میں کوئی اعلان یا بیان سنا جائے تو اسے مجلس علماء ہند کا اعلان قطعی تسلیم نہ کیاجائے ۔علماء حضرات کو ذاتی طورپر کسی کی حمایت یا مخالفت کا اختیارہے مگر اس اعلان سے تنظیم کا کوئ تعلق نہیں ہوگا ۔
اگر کوئی شخص مجلس علماء ہند کے بینر پر کسی کی تائید یا مخالفت کا اعلان کرتاہے تو اسکی مذمت کے ساتھ کاروائی کا حق بھی محفوظ ہوگا ۔عوام اور میڈیا سے گزارش ہے کہ مجلس علماء ہند کی طرف سے نشر ہونے والی کسی بھی خبر یا اعلان کی تصدیق کے لئے دفتر سے رابطہ کریں اور یہ ضرور دیکھ لیا جائے کہ خبر یا اعلان مجلس علماء ہند کے لیٹر ہیڈ پر تنظیم کی مہر کے ساتھ ہے یا نہیں۔