M.U.H 06/09/2018
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کشتی کلب میں بدھ کے روز دو خودکش دھماکوں میں کم از کم 20افراد ہلاک او ر 70 دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
کابل پولیس کے ترجمان حشمت استنک زئی نے بتایا کہ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس پہلے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کو وہاں سے ہٹا رہی تھی اور زخمیوں کو اسپتال بھیجنے کا انتظام کر رہی تھی۔ اس دوران وہاں میڈیا اہلکار بھی موجود تھے۔
افغانستان میں میڈیا کو حمایت دینے والی ایک تنظیم این اے آئی کے مطابق ملک کے سب سے بڑی سرکاری براڈکاسٹر ٹولو نیوز کا ایک رپورٹر اور کیمرامین دوسرے دھماکے کی زد میں آکر ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
حملے کو اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے لحاظ سے بہت خطرناک تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کی تقرری ایک مشیر کے طور پر کی جائے گی تاکہ افغانستان کے بحران کو ختم کیا جا سکے۔
ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔