بحرینی مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد الدراز کے علاقے میں مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام کے اطراف میں مارچ کرتے ہوئے ایک بار پھر معروف بحرینی عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس مظاہرے میں جو ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعے کو منامہ کے علاقے الدراز میں کیا گیا، بحرینی مسلمانوں نے ایسی حالت میں کہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
بحرینی فوج نے الدراز کے علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت تشویشناک حد تک بگڑ جانے کے بعد حکومت، انھیں علاج و معالجے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر مجبور ہو گئی اور انھیں نو جولائی کو لندن روانہ کر دیا گیا جہاں ان کا فوری طور پر معالجہ شروع کر دیا گیا۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے لندن میں ایک اسلامی مرکز پہنچ کر مجلس عزا میں شرکت بھی کی۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کی فوج، منامہ کے علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا محاصرہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اس علاقے میں بحرینی فوج، نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دے رہی ہے۔