نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق العوامیہ کا علاقہ گذشتہ انیس دنوں سے آل سعود کے فوجیوں کے محاصرے میں ہے اور علاقے کے باشندوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جا رہی ہے جب کہ ان کے رہائشی مکانات کو ڈھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے- رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے ماہ رمضان المبارک میں بھی العوامیہ کے المرواح محلے کے گھروں پر حملے کئے ہیں - آل سعود کے فوجیوں نے گذشتہ روز بھی نیپام بم سمیت مختلف ممنوعہ ہتھیاروں سے اس علاقے کے لوگوں کےگھروں کو نشانہ بنایا تھا اور کئی افراد کو زخمی کردیا تھا-