لکھنؤ،29 ستمبر: امام باڑہ حسینیہ غفرانمآب لکھنؤ میں 8 محرم الحرام کو دن میں 3 بجے مجلس علماء ہند اور عزاداران امام حسین ؑ کی جانب سے یوم علی اصغرؑ منایا گیا۔
خواتین نے اپنے شیرخواربچوں کے ساتھ یوم علی اصغرؑ میں شرکت کی اور مخصوص لباس جو حضرت علی اصغرؑ سے منسوب تھا اپنے بچوں کو پنہا کر حضرت ربابؐ کو ان کے فرزند حضرت علی اصغر ؑ کا پرسہ پیش کیا ۔
یہ پروگرام دنیا کے مختلف شہروں میں ماہ محرم الحرام میں منعقد کیا گیا ہے،ہندوستان میں بھی کئی شہروں میں یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔