دیرینہ روایت کے مطابق برآمد ہوا عشرۂ محرم کا جلوس
M.U.H
10/09/2019
لکھنؤ ،10ستمبر : عشرۂ محرم کاجلوس اپنی شان و شوکت کے ساتھ برامد ہوا ۔ یہ جلوس لکھنؤ کے امام باڑہ ناظم صاحب سے برامد ہوکر کربلا تالکٹورا پر جاکر ختم ہوا ۔
اس سے قبل امام باڑہ ناظم صاحب میں 11 بجے صبح مولانافرید الحسن صاحب نے مجلس کو خطاب کیا ۔
مجلس کے بعد جلوس عزا برامد ہوا جلوس میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی ۔
اس جلوس میں شہر لکھنؤ کی انجمنوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی ۔
معروف مذہبی رہنما سوامی سارنگ جی نے جلوس میں حصہ لیا اور زنجیر کا ماتم کر کے امام حسینؑ کا غم منایا ۔
جلوس میں حفاضتی انتظامات سخت رہے جگہ جگہ بھاری پولیس بل تعینات رہا ۔ جلوس اپنے تعے شدہ راستہ سے ہوتے ہوے کربلا تالکٹورہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ۔
مولانا کلب جواد نقوی نے خاص طور پر امن و اتحاد کے لئے پیغامات دیے اور خود جلوس عزا میں شامل ہوکر عزاداروں کے ساتھ سینہ زنی کی ۔