قم: موسسہ منتظرین امام زمانہ عج کی جانب سے گذشتہ برس کی طرح امسال بھی کریمہ اھلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شھادت و شھدائے مدافعین حرم حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی یاد میں مسجد مدرسہ حجتیہ قم میں مجلس عزا منعقد ھوئی۔
مجلس کا آغاز قاری سید جواد رضوی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا, جناب حافظ حسن رضا بنارسی و جناب عامرالرضوی نے بارگاہ معصومہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا بعدہ حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید کاظم عباس نقوی صاحب نے مجلس عزا خطاب فرمایا, مولانا نے حضرت معصومہ س. کے کرامات و فضائل کے مختلف گوشوں پہ روشنی ڈالتے ھوئے شھادت و شھید کے مقام و مرتبہ کو ذکر کیا اور شھدائے مدافعین حرم کی عظمت بیان فرمائی۔
مجلس میں قم میں موجود اردو زبان علماء و طلاب اور زائرین نےکثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔