تسنیم کوثر
بھارت کا مسلمان آج جس کسوٹی پر کس کر حب الوطنی کے نام نہاد نعرہ پر اپنے ہی ملک میں جان ہتھیلی پر لئے پھر رہا ہے یہ کسی سنگھی یا بی جے پی کے سورما کا کیا دھرا نہیں بلکہ اسی کانگریس کا گڑھا مفروضہ ہے جس کانگریس کی مسلمان آج بھی اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں ۔چیر پھاڑ کئے بغیر زخم ٹھیک نہیں ہوں گے۔ لیجئے گجرات میں شنکر سنگھ واگھیلہ نے اپنا بوجھ اتار پھینکا۔گجرات میں كکانگریس کا جو حال ہونے والا ہے اس پر بھی کوئی حیرت نہیں ہونی چاہئے، آپ اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیجئےکہ کانگریس کا قیام شروع دن سے جس مقصد کے لئے کیا گیا تھا وہ آج ملک کے تمام فیصلہ ساز اداروں پر آر ایس ایس کے لوگوں کے قبضے نے ثابت کر دیا ہے۔ اس ملک میں اب تک جتنے فساد ہوئے کسی ایک مجرم کو پھانسی نہیں ہوئی ۔لاکھوں قتل ہوئےکروڑوں در بدر۔آج اسی گجرات کو لیجئےاحسان جعفری کے ساتھ ساتھ 5000 مسلمانوں کی قربانی ان ہی دونوں پارٹیوں کو زندہ رکھنے کے لئے دی جا چکی ہے اور آج بھی مسلمان ہے کہ آنکھ پر پٹی باندھ کر پانی پلا کر اس پارٹی کو زندہ رکھنے کے فراق میں ہے۔
شنکر سنگھ واگھیلا نے جن سنگھ سے اپنا کیرئر شروع کیا تھا پھر جنتا پارٹی پھر بی جے پی پھر کانگریس۔ ان کو بی جے پی سے کانگریس میں ارجن سنگھ لائے تھے تب ان کو وزیر اعلی بننا تھا انہوں نے اپنی پارٹی بی جے پی چھوڑی اسکو توڑا کانگریس کی کمان سنبھالی اور وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا آج بھی ان کا یہی ایجنڈا ہے۔
خبریں ہیں کہ این سی پی ، جے ڈی یو اور ھاردک پٹیل، الپیش ٹھاکر اور جگنیش میوانی کسی ممکنہ گٹھ بندھن کی قطار میں ہیں ۔ ان ابھرتے ہوئے رہنماؤں کی بالترتیب پاٹيدارو، ٹھاکر اور دلت کمیونٹی میں اچھی دھاک ہے۔بی جے پی کو کییشو بھائی کا ساتھ تو ہے لیکن انکے لئے مارگ درشک منڈلی کے دروازے کھلے ہیں ابھی چاہئے ایک فعال لیڈر۔ہو سکتا ہے تیسرا مورچہ بنا کر واگھیلا جی اپنے لنگوٹئے مودی جی سے کوئی سودا کر لیں ۔سماجی کھچڑی کو سمجھا جائے تو وہ کچھ ایسے ہے کہ بخشی کمیشن نے گجرات میں سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ کمیونٹیز کی شناخت کر کے 1970 کی دہائی میں دیگر پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن کا انتظام کیا۔اس میں پاٹيدار شامل نہیں تھے، جن کاسماجی دبدبہ پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے۔چھتریہ کمیونٹی کو ریزرویشن کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد پٹیلوں نے ریزرویشن تحریک شروع کی۔ تب گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اصل پٹیلو ں کی پارٹی مانی جاتی تھی ووٹوں کا حصہ ( مشرق میں 30 فیصد) کے لحاظ سے کانگریس کا بھی ریاست میں اچھا حصہ ہے اور یہ ریاست میں بنیادی طورپر چھتریوں کی پارٹی مانی جاتی ہے پاٹيداروکی ناراضگی اس بات کو لے کرزیادہ تھی کہ ان کی جگہ نچلی ذاتوں کو دے دی گئی ہے۔
گزشتہ دو سال سے ھاردک پٹیل پاٹيدارو ں کےلیڈر کے طور پر ابھرے ہیں اس تنا زعے میں آنندی بین کی کرسی جا چکی ہے۔ھاردک پٹیل کو مودی کے خلاف کئی ریاستوں کے علاقائی رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے۔ یہ بی جے پی کے لئے مصیبت بن سکتی ہے اسی کی کاٹ کے لئے بی جے پی کو ایک قد آورپاٹيدار رہنما کی ضرورت ہے۔ستم بالائے ستم یہ کہ شیوسینا پہلے ہی ھاردک پٹیل کو لے ا ڑی ہے ۔ شو سینا اور بی جے پی کے درمیان تلخی اب ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے سامنا میں اداریہ آیا کہ گوشت پر قومی پالیسی واضح کریں وزیر اعظم مودی۔ گورکشا کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے، لوگوں کا قتل کرنا ہندوتو کے اصولوں کے خلاف ہے، جو لوگ کل تک گایوں کی حفاظت کر رہے تھے وہ ہندو تھے لیکن آج وہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ لیکن اب بھی پورے پتے کھلنے باقی ہیں ۔
یہ بھی یاد رکھيے کہھاردکپٹیل بی ایم سی انتخابات میں شیوسینا کے امیدوار کے لئے الیکشن کیمپین کر چکے ہیں ابھی کچھ دن گزرے امرناتھ مسافروں پر حملے کے بہانے شیوسینا نے شدید حملہ بولا ہے۔ شیوسینا پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مشورہ دیا ہے کہ گورکشکو کو دہشت گردوں کا سامنا کرنا چاہئے۔ادھو نے اپنی تقریر میں دو ٹوک کہا کہ گورکشا کے نام پر ملک میں ڈھکوسلہ چل رہا ہے۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا مذہب اور سیاست اب ایک ساتھ نہیں چل رہی؟ کوئی اب اس پر کیوں نہیں بولتا؟ یا یہ کہیں کہ اگر دہشت گردوں کے پاس اسلحہ نہ ہوکر گوماس ہوتا تو کوئی دہشت گرد زندہ نہ بچتا؟
مسلمان تو بس بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح بہار بنگال اور گجرات میں ناچتا پھرے گا کیونکہ اسکی رسی کانگریس نے تھام رکھی ہے جس نے اسکو نہ تین میں نہ تیرہ میں رہنے دیا ۔سیکیولر ازم کا ڈھول الگ سے گلے میں ڈال دیا …… مبارک باد اندرا جی آپ نےجے پی اور مرارجی کو جس پالیسی سے ایک ساتھ سادھ لیا تھا،وہ آج بھی کام کر رہی ہے ۔تاریخ گواہ ہے اس کانگریس نے اپنے آپس کے جھگڑوں میں ایک دوسرے کے سیاسی مفاد سادھے ہیں گرم کانگریس اور نرم کانگرس کو 1907 سے پڑھئے۔ آپ باپ باپ چلاتے رہے وہ ماں ماں.