سامراجی اور صہیونی طاقتوں کی علاقائي پالیسیوں کی شکست یقینی ہے
1060
M.U.H
26/07/2017
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے علاقہ میں اسلامی مزاحمت کی کامیابیوں اور علاقائي صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی اور صہیونی طاقتوں کی علاقائي پالیسیوں کی شکست یقینی ہے۔
میجر جنرل باقی نے بری فوج کے 265 شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء کی یاد ہمارا مذہبی ، اخلاقی اور بنیادی فریضہ ہے ، شہداء نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ملک و قوم کو عزت و سرافرازی اور سربلندی عطا کی۔
میجر جنرل باقری نے علاقہ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عراق میں وہابی تکفیریوں کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ ہوگيا ہے وہابیوں کی اس خودساختہ خلافت کے پیچھے امریکہ اور اسرائيل کا ہاتھ تھا جبکہ وہابی تکفیری دہشت گرد امریکی ، سعودی اور اسرائیلی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں ۔
جو اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
جنرل باقری نے کہا علاقہ میں امریکی ، اسرائيلی اور سعودی پالیسیوں کی شکست یقینی ہے جبکہ اسلام اور مسلمانوں کا مستقل روشن اور تابناک ہے۔