جوہری معاہدے پر یورپ صحیح راستے پر نہیں چل رہا: آیت اللہ 'احمد جنتی
3181
M.U.H
05/09/2018
اعلی ایرانی رہنما اور ماہرین اسمبلی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے جبکہ امریکہ نے خلاف ورزی کی اور یورپ جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس معاہدے کی حمایتی ہے، اس معاہدے کی راہ میں تعمیری کردار ادا نہیں کررہا۔
یہ بات آیت اللہ 'احمد جنتی' نے منگل کے روز تہران میں ماہرین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ امریکہ ناقابل بھروسہ ہے اور اس پر اعتماد کرنے سے ہمیں سبق حاصل حاصل کرنا ہوگا۔
جنتی نے کہا کہ امریکہ کے گزشتہ اقدام نے ثابت کردیا کہ وہ آئندہ میں کس کام کرنا چاہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین غیرمتعلقہ مسائل بالخصوص میزائل پروگرام کی بات کرکے، جوہری معاہدے کے نفاذ کی صحیح راہ پر نہیں چل رہی۔
اعلی ایرانی رہنما نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی جوہری معاہدے پر یورپ کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور رہبر معظم نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ کو اپنی نیک نیتی کا ثابت کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے آئندہ اجلاس میں ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا ہے مگر قائد انقلاب نے فرمایا کہ کوئی ایرانی حکام کو کبھی بھی امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہیئے۔
ایرانی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ صدر روحانی اور ان کے ہمراہ وفد آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات پر توجہ مرکوز کریں۔