انقرہ: ترك صدر رجب طيب اردوان نے كہا ہے كہ عراقي علاقے كُردستان ميں ريفرنڈم كے ذريعے سے اس ملك كو تقسيم كرنے كي ہرگز اجازت نہيں ديں گے۔ يہ بات صدر اردوان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ كي 72ويں جنرل اسمبلي كے اجلاس ميں شركت كے لئے نيو يارك روانگي سے پہلے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي۔
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ عراق ميں مختلف قوموں كي موجودگي اس ملك كي تقسيم كا بہانہ نہيں ہوسكتا ہے۔اردگان نے اس بات پر زور ديا كہ عراق اور تركي كے درميان مشتركہ سرحدوں كي وجہ سے ہم ريفرنڈم كے انعقاد كي اجازت نہيں ديں گے اور كرد راہنماؤں كے ايسے اقدام ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عراقي كردستان كے حكام نے ترك حكومت سے سخت دنوں اور لمحوں ميں ان كي مدد كا مطالبہ كيا مگر آج عراق كي باہمي سالميت كے حوالے سے ہمارے رائے ميں اہميت نہيں ديتے اور ان كے اقدام ناقابل قبول ہے۔