امریکہ سے مفاہمت اسلامی انقلاب کی موت کے مترادف ہے: جنرل جعفری
3066
M.U.H
20/06/2018
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خواہش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مطلب اسلامی انقلاب کی موت ہے جس سے عوام اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا۔
یہ بات میجر جنرل 'محمد علی جعفری' نے منگل کے روز تہران میں شہید چمران کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست اور غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہیں ان کے خیالات اور نقطہ نظر انقلابی اور ملک نظام کے کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر اسلامی انقلاب کے غدار ہیں لہذا ان کی جانب سے سے ایسی تجاویز ہمارے لئے حیران کن نہیں ہیں۔