تہران: ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی دعوت کو صدر حسن روحانی نے مسترد کر دیا ہے۔
يہ بات بہرام قاسمي نے ايك ميڈيا رپورٹ كے حوالے سے تصديق كرتے ہوئے كہي۔انہوں نے كہا كہ امريكہ كي جانب سے اس ملاقات كے حوالے سے آمادگي كا اظہار كيا گيا كہ نيويارك ميں ہونے والي اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي كے 72ويں اجلاس كے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ ايراني صدر حسن روحاني سے ملاقات كرنے كے خواہاں ہيں ليكن ايراني صدر كي جانب سے اس ملاقات كي دعوت كو قبول نہيں كيا گيا۔