اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی کے صدر اور اراکین نے جمعرات کے روز قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' سے ملاقات کی ہے.
تفصیلات کے مطابق، سپریم لیڈر نے ماہرین اسمبلی کے چیئرمین اور اراکین کی ملاقات میں تازہ ترین اندرونی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر روشنی ڈالی.
اس ملاقات میں ماہرین اسمبلی کے صدر آیت اللہ احمد جنتی، سنیئر نائب صدر آیت اللہ ہاشمی شاہرودی سمیت صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی بطور رکن ماہرین اسمبلی بھی شریک ہیں.
اراکین ماہرین اسمبلی نے اس ملاقات سے پہلے تہران میں بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دے کر امام (رح) اور شہدائے انقلاب سے عقیدت کا اظہار کیا.
اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جلد نشر کی جائے گی