امریکہ کے منفی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں : عبداللھیان
1009
M.U.H
18/05/2018
ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ مغربی ایشیائی خطے میں بدامنی، عدم استحکام اور بحرانوں کو جاری رکھنا امریکی پالیسی کا تسلسل ہے۔
یہ بات 'حسین امیر عبداللہیان' جو عالمی فلسطین انتفاضہ کانگریس کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں، نے تہران کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے بعض مغربی اور امریکی دانشوروں کےس اتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایران جوہری معاہدے کو ایک عالمی سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ڈنلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور امریکی انتظامیہ کی علیحدگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ کے منفی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
خطے کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سنیئر ایرانی سفارتکار نے کہا کہ علاقائی بدامنی کی جڑ امریکہ ہے. امریکہ اور بعض مغربی ممالک دہشتگردوں کی مالی اور لاجسٹک پشت پناہی کرتے ہوئے علاقائی امن و صورتحال کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یمن کے بحران پر انہوں نے کہا کہ وہاں ایک انسانی بحران سامنے آیا ہے. امریکہ اور سعودی عرب نے مل کر یمن پر جارحیت کا آغاز کیا جہاں مظلوم عوام شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جبکہ یمنی جنگ چوتھے سال میں داخل ہوگئی ہے۔
امیرعبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعہ یمنی بحران کا حل کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ 2015 کے مارچ میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد نے مظلوم یمنی قوم پر جارحیت کا آغاز کیا اور اب تک ہزاروں نہتے عوام قتل عام ہوچکے ہیں۔