چٹاگانگ : نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے ایشیا پیسفک نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بنگلہ دیش میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں کو امدادی سازمان کی فراہمی کے لئے یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ يہ بات 'ابراہيم رحيم پور' نے گزشتہ روز روہنگيا مسلمانوں كے لئے ايران كے خصوصي مال برادر طيارے كے ذريعے امدادي سامان كو بنگلہ ديشي بندرگاہ چٹاگانگ پہنچنے پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي۔
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم خوش ہيں كہ بنگلہ ديش كي چتاگانگ بندرگاہ كے ذريعہ ايراني قوم كي جانب سے مظلوم روہنگيائي مسلمانوں كو انساني امداد بھيجتے ہيں۔ رحيم پور نے كہا كہ ايراني قوم اور اعلي حكام روہنگيائي مسلمانوں كے خلاف وحشيانہ اقدامات اور ان كے قتل عام پر تشويش كا اظہار كركے اور آج ايراني قوم كي حمايت اور انساني امداد كو روہنگيا ميں لاتے ہيں۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ چتاگانگ بندرگاہ كے گورنر اور بنگلہ ديش كي حكومت سے روہنگيائي مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتي كے لئے شكريہ ادا كرتے ہيں اور ہميں ايسي انساني امدادوں كے ذريعہ اسلامي دنيا كے مسلمانوں كے درميان باہمي اتحاد كي نشاندہي كرنا چاہيئے۔انہوں نے كہا كہ ہم ميانماري حكومت كے ساتھ روہنگيائي مسلمانوں كي صورتحال كے حل پر مذاكرات كررہے ہيں۔
نائب ايراني وزير خارجہ برائے ايشياء پيسفك امور نے بنگلہ ديش كي قوم اور اس ملك كي ميڈيا كي تعريف كرتے ہوئے كہا كہ آج دفترخارجہ كے ڈائريكٹر جنرل برائے امور مغربي ايشيا، خاتون ركن پارليمنٹ زہرا چناراني، نائب وزير صحت حسن صفايي اور ايراني ہلال احمر كميٹي كے ڈائريكٹر جنرل برائے بين الاقوامي امور حسن اسنفديار روہنگيا مسلمانوں كي صورتحال كے قريب سے جائزہ لينے كے لئے بنگلہ ديش كا دورہ كرتے ہيں۔
ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي جانب سے جمعہ كے روز انساني ہمدردي كي بنياد پر مختلف ضروري اشياء پر مبني امدادي سامان كي پہلي كھيپ روہنگيا مسلمانوں كے لئے ميانمار روانہ كردي گئي۔ تفصيلات كے مطابق ايراني طيارے ميں خوراك، ادويات، طبي سامان اور اشيائے روزمرہ پر مشتمل 40 ٹن امدادي سامان جمعہ كے روز ايران كے شہيد ميجر جنرل لشكري ايئربيس سے بنگلہ ديش روانہ كردي گئي جہاں سے اسے ميانمار بھيجا جائے گا۔