امام خامنہ ای نے آج صوبہ یزد اور ہمدان کے ثقافتی اور سماجی حکام سے ملاقات کے دوران کہا: شہید حججی نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں، حکام ملک میں نوجوان نسل کی انقلابی روح کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔رہبرمعظم نے نوجوان نسل کے درمیان انقلابی جذبے کے فروغ دینے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ثقافتی شعبے کے حکام پر زور دیا کہ معاشرے کے مختلف حصوں میں انقلابی جذبے کی فضا کو وسعت دیں۔
امام سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ شہید حججی انقلاب کے عظیم ثمرات کی روشن علامت ہیں جو خدا کی نشانی کے طور پر سب کی نظروں میں زندہ رہیں گے۔رہبر معظم کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی اورمختلف سازشیں کی جارہی ہیں مگر ایسے مسائل سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کو تربیت اور ہدایت دینے کے سنہری مواقع موجود ہیں۔
سپریم لیڈر نے فرمایا کہ شہید محسن حججی آج کی اس دنیا میں جگمگاتے ستارے کی طرح اجاگر ہوئے اور لوگوں کی نظر میں خدا کے حجت بنے رہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہماری نوجوان نسل اتنے پختہ عزم اور جذبے کی مالک ہے کہ وہ وطن کے دفاع اور جہاد کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار اور اپنی اقدار کی حفاظت کے لئے دشمنوں سے لڑنا چاہتی ہے اور ہمیں اس عزم کی قدر کرنی چاہئے۔امام خامنہ ای نے انقلابی اور جہادی جذبے کو فروغ دینا ثقافتی امور کے حکام کی اہم ذمہ داری قراریتے ہوئے فرمایا نوجوان نسل کی دینی اور انقلابی تربیت کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔
امام خامنہ ای نے کہا کہ ثقافتی اور سماجی امور سے وابستہ حکام پر زور دیتے ہوئے فرمایا: حکام معاشرے میں انقلابی جذبے کی تقویت کے لئے کام کریں اور ہرگز اسے کمزور نہ ہونے دیں کیوںکہ اس جذبے کی کمزوری کے منفی اثرات ہمارے ثقافتی، تعلیمی اور دینی میدان پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔