بیت المقدس کو صیہونی قبضے سے چھڑانا تمام مسلمانوں کا مقدس فریضہ ہے: حماس
2856
M.U.H
23/03/2021
یہ بات اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تنظیم کے بانی شیخ احمد یاسین کی شہادت کی سترہویں برسی کے موقع پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہی۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے بائیس مارچ دوہزار چار کو ایک دہشت گردانہ حملے میں، حماس کے بانی رہنما شیخ احمد یاسین کو شہید کردیا تھا۔
حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق قدس شریف کو اسرائیل کے ناپاک قبضے سے چھڑانا دنیا کے ہر عرب اور مسلمان کا مقدس فریضہ ہے۔
بیان میں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ بیت المقدس ہی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا کیوں کہ آج لاکھوں لوگوں نے شیخ احمد یاسین کا پرچم اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ اسرائیل کے ساتھ امن یا فلسطین کی مقدس سرزمین کے ایک انچ کے بدلےکسی بھی طرح کی سودے بازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔