ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے ساتھ ہیں؛ حتمی فتح آپ کے لئے ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا فلسطین کی مزاحتمی تنظیموں کے خطوط کا جواب
2860
M.U.H
24/05/2021
ایرانی سپریم لیڈر نے فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہوں کے خطوط پر ایرانی سپریم لیڈر کے جواب میں فرمایا کہ ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے ساتھ ہیں؛ حتمی فتح آپ کیلیے ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ ' اسماعیل ہنیہ' اور جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ 'زیاد النخالہ' کے خطوط کے جواب میں کہا کہ ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے ساتھ ہیں؛ حتمی فتح آپ کیلیے ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم ، کفر اور سامراج کے خلاف مزاحمت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہمیشہ دعا کرتے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی کے پیغامات کا متن حسب ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
برادر مجاہد اسماعیل ہنیہ اعزّہ اللہ
سلام علیکم
مجھے آپ کا خط موصول ہوا جس میں آپ نے حالیہ فلسطینی جہاد کی وضاحت کی ہے۔ آپ کی جدوجہد ظلم ، کفر اور سامراج کے خلاف مزاحمت ہے ، اور اس طرح کی جدوجہد حق تعالٰی کو پسند ہے اور اس قرآنی آیت" اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم" کی مصداق ہے۔ ان شاء اللہ آپ فتح پائیں گے اور اللہ کی اس پاک سرزمین سے غاصبوں کی موجودگی سے پاک کردیں گے۔
رہبر معظم انقلاب نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری کے خط کے جواب میں بھی فرمایا:
بسم الله الرحمن الرحیم
برادر مجاہد زیاد النخالہ وفّقہ اللہ و اَعانہ
سلام علیکم
مجھے آپ کا برادرانہ خط موصول ہوا۔ فلسطینی بھائیوں کے عظیم اور فاتح جہاد نے پوری دنیا میں آپ کے چاہنے والوں کی آنکھیں روشن کیں۔ ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ ہیں۔آپ کی دائمی کامیابی کے لئے ہماری دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے جب اس نے کہا کہ" وَ لَیَنصُرَنَّ اللهُ مَن یَنصُرُه يَنصُرُه" ، حتمی کامیابی آپ کے لیے ہوگی۔ ان شاء اللہ و بحولہ و قوّتہ