ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے سعودی وزیرخارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کی مزاحمت جاری ہے آپ تاریخ سے سبق حاصل کریں۔
'حسین امیر عبداللہیان' نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ سعودی قبضے اور نامعقول مداخلت کے خلاف یمنی قوم کی مزاحمت چوتھے سال میں داخل ہوگئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عادل الجبیر صاحب آپ نے ٹھیک تین سال پہلے اور یمن پر جارحیت کے آغاز کے ساتھ مجھے جدہ میں کہا تھا کہ ٹھیک تین ہفتوں میں سعودی عرب شمالی یمن میں انصاراللہ کو تباہ کردے گا۔
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا کہ سعودی جارحیت اور مداخلت کے خلاف یمنی بہادر قوم کی جنگ چوتھے سال میں داخل ہوگئی ہے لہذا سعودی وزیرخارجہ کو چاہئے کہ تاریخ سے سبق سیکھیں۔