اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سنیئر ترجمان نے ملکی ڈرون گرانے کے امریکی صدر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سارے ڈورنز حفاظت سے ہیں.
بریگیڈیئر جنرل "ابولفضل شکارچی" نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھوکھلے دعووں کے برعکس خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کاروائی کرنے والے سارے ایرانی ڈورنز محفوظ ہیں۔
انہون مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز اور ایرانی ڈورن کے درمیان مقابلے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رپورٹ وصول نہیں کیا ہے۔
بریگیڈیئر ابولفضل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر کے اس طرح کے بے بنیاد دعوی در اصل خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی پیدا کرنے کے سلسلے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج بدستور چوکس اور ہوشیار ہیں اور تمام بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی سرزمین کی حدود بالخصوص خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے جمعرات کو اس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آیا۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنے ڈرون کے تباہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے کچھ ہفتوں قبل فضائی حدود کی حلاف ورزی پر امریکہ کا بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون بھی مار گرایا تھا۔
ادھر تہران نے جمعرات کو یہ بھی کہا کہ اس نے ایک غیر ملکی ٹینکر کو 12 افراد کے عملے سمیت پکڑا ہے جو خلیج میں ایندھن سمگل کر رہا تھا۔