سعودی عرب یمن میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں پر اتر آیا ہے:حزب اللہ
3481
M.U.H
04/08/2018
حزب اللہ لبنان نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے اسپتال پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا ظلم و ستم ، بربریت اور جارحیت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے سعودی عرب یمن میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں پر اتر آیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا خون بہا رہا ہے اور دنیا کے حریت پسندوں کو سعودی عرب کے یمن پر بہیمانہ حملوں کی مذمت کرنی چاہیے۔ حزب اللہ لبنان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر بھی زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے انسان سوز مظالم پر خاموش تماشائي نہ بنیں۔ اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی پر سعودی عرب کے خلاف عملی اقدامات عمل ميں لائیں۔