دشمنی کا علاج استقامت و ثابت قدمی ہے: آیت اللہ خامنہ ای
2307
m.u.h
13/10/2022
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور نئے اراکین سے اپنے خطاب میں اس نکتے پر تاکید فرماتے ہوئے کہ ایران کے حالیہ واقعات میں دشمن کی مداخلت سب پرعیاں ہے، فرمایا کہ ان بلوؤں میں لوگ خود جوش طریقے سے شامل نہیں ہوئے بلکہ دشمن کے اقدامات منجملہ اس کا پروپیگنڈہ، لوگوں کی ذہنیت کو خراب کرنے اور اکسانے کی دشمن کی کوشش اور حتی پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ جیسے اقدامات پوری طرح سے کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن کے یہ سارے اقدامات ان کی بے بسی اور مایوسی کا نتیجہ ہیں کیونکہ ایران کے عوام نے مختصر سے عرصے میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں جو عالمی سامراج کی سوچ کے ایک سو اسّی درجے برخلاف تھیں اور اسی لئے دشمن نےچراغ پا ہو کر اس طرح کی منصوبہ بندی کی، پیسے خرچ کئے اور امریکا اور یورپ کے سیاسی افراد بھی میدان میں اترآئے ۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جب تک ایرانی عوام پرچم اسلام کو اپنے ہاتھوں میں بلند کئے ہوئے ہیں اور اسلامی نظام کے ساتھ ہیں اس طرح کی دشمنیاں مختلف شکلوں میں سامنے آتی رہیں گی اور اس کے علاج کا واحد راستہ استقامت و ثابت قدمی ہے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمیں حتمی کامیابی کے بارے میں اللہ کے وعدے پر پورا یقین ہے اور ہر حال میں نصرت الہی ہمارے شامل حال ہوگی ۔