انقلاب اسلامی، امریکہ و صیہونی حکومت کے تسلط کی راہ میں حائل ہوگیا: خطیب نماز جمعہ تہران
2874
m.u.h
08/02/2020
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ اگر اسلامی انقلاب نہ آتا تو امریکہ اور صیہونی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام پر مسلط رہتے۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی۔
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا کہ گیارہ فروری انیس سو اناسی میں آنے والے ایران کے اسلامی انقلاب نے سامراجی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے کامیاب ہوتے ہی علاقے کے عوام اور اسلامی ممالک، علاقے میں امریکی و صیہونی سازشوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوئے اور ان سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے۔
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل درحقیقت امریکہ اور صیہونی حکومت کے لئے صدی کی ذلت و رسوائی ہے کہا کہ علاقے اور فلسطین کے عوام، امریکی و صیہونی منصوبے کا مقابلہ کریں گے۔
امریکی صدرٹرمپ نے ابھی حال ہی میں سینچری ڈیل نامی سازشی منصوبے کی رونمائی کی ہے۔ سینچری ڈیل کی بنیاد پر بیت المقدس اور غرب اردن میں موجود کالونیوں کو پوری طرح صیہونی حکومت کو دے دیا جائےگا اور جلا وطن فلسطینی پناہ گزینوں سے وطن واپسی کا حق سلب کر لیا گیا ہے۔
دنیا کے بہت سے ممالک اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے اس ڈیل کی مخالفت اور مذمت کی ہے۔