قطر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خوراک کی اشیاء اور پانی مہیا کررہے تھے اور یہ ان دونوں ملکوں سے ان اشیاء کا بڑا درآمد کنندہ تھا لیکن ان دونوں ممالک نے دو روزقبل قطر کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کر لیے ہیں اور اس کو اپنی برآمدات بند کردی ہیں جس کی وجہ سے قطر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایک قطری عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ہم اس سلسلے میں ترکی ، ایران اور دوسرے ممالک سے بات چیت کررہے ہیں اور درآمدہ اشیاء کو قطر ائیر ویز کے مال بردار طیاروں کے ذریعے لایا جائے گا ۔اس عہدہ دار کا کہنا تھا کہ قطر میں مارکیٹوں میں اس وقت چار ہفتے تک کے لیے غذائی اجناس دستیاب ہیں اور دو حہ میں خوراک کی ضروری اشیاء کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔