یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے: آیت اللہ جنتی
3329
M.U.H
06/06/2018
ایران کی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے اور اس سے مظلوم فلسطینی قوم حوصلہ افزائی ہوگی۔
آیت اللہ 'احمد جنتی' نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ القدس عالم اسلام اور پوری انسانیت کا مسئلہ ہے لہذا عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ یوم القدس کی ریلیوں کے ذریعہ مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرے۔
اعلی ایرانی رہنما نے مزید کہا کہ قدس کی آزادی مسلمانوں کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اسے آزاد کرنا مسلمانوں کا اسلامی فریضہ ہے۔
انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ہاتھوں ظلم اور بربریت کے دردناک صورت حال پر اپنا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مظلوموں کا دفاع سب مسلمانوں کے لئے واجب ہے اور اب سب سے مظلوم فلسطینی مسلمان ہے۔
انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی تحریک کے ذریعہ قدس شریف اور مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانا چاہتا ہے لیکن استکباری طاقتیں شام اور عراق میں تکفیری ٹولوں کے ذریعہ اس راستہ کو روکنا چاہتاتھا جس میں وہ ناکام ہوا۔
انہوں نے کہا میں اعلان کرتا ہوں دنیا میں صیہونیوں کی مدت پوری ہونے والی ہے اور یہ ناجائز ریاست قریب میں اللہ تعالی کی مدد سے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔