بغداد: عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق بھر کے مختلف علاقوں میں 1.2ملین نقل مکانی کرنیوالے عراقی پناہ گزین اپنے اپنے علاقوں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کیلئے داعش کے قبضےسے آزاد کرائے گئے تمام علاقوں میں تعمیر نو کاکام اور ان علاقوں میں زندگی کے تمام ضروریات اور سہولیات کی فراہمی پہلے سے ہی شروع کررکھی تھی جس کی وجہ سے یہ علاقے پھر سے آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔