مغربی ساحل الحدیدہ پر تیسرا حملہ بھی ناکام ہوگیا ہے: انصار اللہ
3456
M.U.H
17/06/2018
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن جنگ میں ایک بھی ایرانی یمنی عوام کی حمایت میں نہیں لڑ رہا۔ جبکہ سعودی عرب کا یمن کے مغربی ساحل الحدیدہ پر تیسرا حملہ بھی ناکام ہوگیا ہے ۔
اس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کو جنگ بندی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے جبکہ پیغامات پہنچنا اس کی وظائف میں شامل نہیں ہے۔ عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کی جارح فوج کو الحدیدہ کے تین علاقوں میں محاصرے میں لےلیا گیا ہے اور ان کے تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے گئے ہیں۔
عبدالسلام نے کہا کہ یمن کی سرزمین پر کوئی ایرانی موجود نہیں ہے یمنی عوام خود اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں جبکہ ایران اسلامی اور اخلاقی بنیادوں پر عالمی سطح پر یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کررہا ہے۔