-
مسلم ریاستوں کو آج اتحاد اور تعاون درکار ہے: روحانی
- مسلم دنیا
- گھر
مسلم ریاستوں کو آج اتحاد اور تعاون درکار ہے: روحانی
2811
M.U.H
25/05/2018
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ آج موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک کو ہر دور سے زیادہ باہمی اتحاد اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بات ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعہ کے روز اردن کے قومی دن کی مناسبت سے شاہ اردن 'عبداللہ الثانی ابن الحسین' کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔
اردن کے قومی دن کے موقع پر ایرانی صدر نے شاہ حسین اور اردن کے عوام کو دلی مبارکباد دی۔
صدر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور اردن ایک دوسرے کی مدد سے دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اردن کے بادشاہ کی صحت بالخصوص اردب کی حکومت اور قوم کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔