تہرانـ : اسلامي جمہوريہ ايران كي طرف سے روہنگيا مسلمانوں كو بھيجے گئے امدادي سامان كو ميانمار كي حكومت نے روك ديا ہے۔
ايران كے ہلال احمر كے سيكرٹري جنرل مصطفي محمدي نے ارنا كے نمائندے سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ صدر حسن روحاني كے حكم پر ايران نے روہنگيا مسلمانوں كو 40 ٹن سامان بھيج ديا تھا جس كو ميانمار كي حكومت نے روك ديا ہے۔
بنگلادش ميں ايراني سفارتخانے كي جانب اس سامان كو ميانمار پہنچانے كے لئے كوشش جاري ہيں۔ ميانمار ميں دس لاكھ سے زائد مسلمان رہتے ہيں جنہيں ميانمار ميں بدھ مت كے انتہاپسند اور فوج نے تشدد كا نشانہ بنارہا ہے۔ان پرتشدد كاروائيوں ميں اب تك سينكڑوں مسلمان مارے گئے ہيں۔اسلامي جمہوريہ ايران نے ميانمار كے مسلمانوں كے قتل عام كي پرزور مزمت كي ہے اور بين الاقوامي سطح پر تحقيقات كا مطالبہ كيا ہے.۔