عراق، ہمسایوں پر دراندازی کے لئے امریکی اڈہ نہیں بنے گا: عمار حکیم
1458
m.u.h
05/02/2019
عراق کے نامور سیاسی رہنما نے خبردار کیا ہے کہ عراق کو ہرگز ہمسایہ ممالک پر نظر رکھنے یا دراندازی کے لئے بطور امریکی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
یہ بات ''سید عمار حکیم'' جو عراق کی سیاسی جماعت حکمت تحریک کے سربراہ بھی ہیں، نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وہ عراق کے ذریعے ہمسایہ ممالک پر نظر رکھیں، مگر عراق ایسا نہیں ہونے دے گا اور نہ ہی ہم عراق کو اس مقصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دیں گے.
اعلی عراقی سیاستدان نے کہا کہ عراق دوسروں کی علاقائی اور بین الاقوامی پراکسی کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی دوسروں پر نظر رکھنے کا مرکز بنے گا.
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ عراق کے آئین کے مطابق ہم علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے مقابلے میں ہرگز خطرہ نہیں بن سکتے.
سید عمار حکیم نے کہا کہ عراق کو ہمسایہ ممالک پر نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنانا ہمارے ملکی اور قومی مفادات کے منافی ہے لہذا ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے.