صدارتی انتخابات میں ایرانی ووٹرز کو کم کرنے کیلیے دشمنوں کی سازش ناکام ہوگئی:ایرانی سپریم لیڈر
3222
M.U.H
28/06/2021
ایرانی سپریم لیڈر نے 18 جون کے صدارتی انتخابات کو ایک مہاکاوی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ صدارتی انتخابات میں ایرانی ووٹرز کو کم کرنے کیلیے دشمنوں کی سازش ناکام ہوگئی۔
یہ بات حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروزپیر کے روز شہید بہشتی اور انقلاب کے 72 جاں نثاروں کی شہادت کی برسی کے موقعے پر اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے فرمایا کہ مغربی ممالک نے ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو پنا دے رکھی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور ایرانی عوام کی گردن پر شہید بہشتی کے عظيم حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ شہید بہشتی نے اسلامی عدالت کے قیام کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں اور انھوں نے ایران میں اسلامی عدالت کی بنیاد رکھی ، اسلامی عدالت کا قیام کوئی آسان کام نہیں تھا ، شہید بہشتی نے اس دشوار کام کو انجام دیکر عدلیہ کے اندر تازہ روح پھونک دی۔
ایرانی قائد نے فرمایاکہ شہید بہشتی حقیقت میں ایک عظيم اور ممتازانسان تھے وہ عظيم مجاہد اور انقلابی شخص تھے ، وہ اسلام اور انقلاب کے اصولوں کے سخت پابند تھے ۔