ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف عراقی اور شامی قوم کی حالیہ فتوحات اور ان کے جشن سے نظر آتا ہے کہ تکفیری گروہ داعش کا خاتمہ قریب ہے۔
یہ بات 'محسن رضایی' نے پیر کے روز تہران میں مقدس مزارات کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ داعش کو ہرگز طویل المدت حکمرانی نہیں مل سکتی اور نہ ہی وہ اپنی ماضی کی پوزیشن دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔
محسن رضایی نے کہا کہ داعش کا خاتمہ قریب ہے اور داعش کی حالیہ ہولناک کاروائی کا مقصد صرف یہی دیکھانا ہے کہ وہ زندہ ہے۔
ایران مخالف داعش کے دہشتگردانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے شہدا کا نذرانہ دیتے ہوئے یہ بات ثابت کردیا کہ وہ انسانی اقدار کا محافظ ہے اور یہ اعزاز تاریخ میں نوشتہ دیوار بن کر رہے گا۔
محسن رضایی نے خطے کی صورتحال اور حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ صورتحال سے امریکہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائے گا۔