اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سنئیر ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات صرف امریکہ اور یورپی ممالک کے جوہری ھتھیاروں اور لانگ رینج میزائلوں کے خاتمے کی شرط پر ممکن ہے۔
یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'سید مسعود جزایری' نے ہفتہ کے روز بعض امریکی اور یورپی حکام کے بے بنیاد بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ایران کے میزائل طاقت کو روکنے کی کوششوں میں ہے مگر یہ امریکہ کی خام خیالی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل طاقت ہرگز سیاسی اور سفارتی مذاکرات سے متاثر نہیں ہوگی بلکہ ہماری اس قابلیت کے سامنے امریکی موقف بہت کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں امریکی شکست کے خاتمے کا واحد یہی راستہ ہے شیطانِ بزرگ اس خطے سے نکل جائے۔
اسرائیل کی ناجائز ریاست اور غاصب صہیونی حکمران کے حوالے سے ایرانی مسلح افواج کے سنیئر ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونیوں کو ریاست فلسطین اور القدس پر قبضہ جمانے والے غاصب حکمران کی نگاہ سے دیکھتا ہے تاہم صہیونیوں کی تمام شعبوں بالخصوص کھیل میدان میں تباہی دور نہیں ہے۔