تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن جان لے کہ ہماری فضائی حدود کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کا پوری طاقت اور بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔
یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'فرزاد اسماعیلی' نے تہران میں مرکزی نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے امام خمینی (رح) نماز گراونڈ میں موجود ہزاریوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان مادر وطن کی زمینی، سمندری اور فضائی کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ہوائی جہاز کو اتار کر ریگی جیسے ملعون دہشتگرد کو گرفتار کیا، نیٹو کے جنگی طیارہ کو بندرعباس بیس پر زبردستی اتارا اور اس کے علاوہ ہم امریکی سمندری اہلکاروں کو بھی گرفتار کرچکے ہیں لہذا دشمن جانلے کہ ہمارا جواب سخت ہوگا۔
بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کے لئے میزائل کا استعمال کریں گے اور باہمی احترام کی بنیاد پر پُرامن مذاکرات کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز ایران کی فضائی حدود کی ہمہ وقت نگرانی کے لئے ملک کے 3700 مختلف علاقوں میں ایئرڈفینس میزائل اور جنگی آلات نصب کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 31 اگست 2008 کو سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خصوصی ہدایت سے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کی تشکیل کے بعد وطن کی مسلح افواج بشمول آرمی، پاسداران انقلاب، رضاکار فورس اور پوری قوم کے تعاون سے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس بغیر کسی چھوٹی کے دن کے وطن کی چپہ چپہ فضائی حدود کی نگرانی میں تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ 1400 ملکی اور غیرملکی پروازیں ایران کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں اور مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے بعد غیرملکی پروازوں کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔