پرامن فلسطینیوں پر گولیاں چلانے والے دہشت گرد ہیں: حماس
1036
M.U.H
19/05/2018
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ واپسی مارچ کے شہدا نے اپنے خون سے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔
غزہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہدا کا خون بیت المقدس اور فلسطین کی سربلندی اور مستقبل کا راستہ ہے جس نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوسلو معاہدے اور اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون جیسے معاملات نے فلسطینیوں کے درمیان اختلافات پیدا کیے ہیں لیکن واپسی مارچ کے تسلسل اور شہیدوں کے لہو نے قوم کو پھر سے متحد کردیا ہے۔
حماس کے سربراہ نے کہا کہ واپسی مارچ کے شہیدوں نے اپنے لہو سے مسئلہ فلسطین کو ایک بار پھر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ کردیا ہے۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں محاصرے کے خاتمے کی جانب ٹھوس اقدامات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اور رفح پاس رمضان بھر کھلی رہے گی۔
حماس کے سربراہ نے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور پر امن فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلانے والوں کا تعلق دہشت گردوں کی فوج سے ہے۔