حماس تنظیم نے کہا ہے کہ سرزمین فلسطین کی آزادی اور ناجائز صہیونی ریاست کے مکمل خاتمے تک فلسطینی قوم کی جنگ جاری رہے گی۔
یہ بات ایرانی دارالحکومت تہران میں تعینات حماس کے نمائندہ 'خالد قدومی' نے 16ویں ڈیموکریٹک پارٹی کانگریس کے اجلاس میں اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔
حماس رہنما نے عالم اسلام کے رہنماؤں اور مخلص شخصیات پر زور دیا کہ فلسطین اور القدس کے حوالے سے ان پر بھاری ذمے داری ہے اور انھیں چاہئے صہیونی سازشوں بالخصوص القدس پر طویل مدت قبضہ جمانے کے لئے امریکہ کے منفی اقدامات سے ہوشیار رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور حماس تنظیم کی امیدیں فرزندان اسلام اور مجاہدین کی یکجہتی اور صہیونی سازشوں کے خلاف ان کی مزاحمت سے وابستہ ہیں۔
خالد قدومی نے کہا کہ صہیونی حکمران اور فورسز دنیا کے سامنے انتہائی شرمناک اور تشویشناک اقدامات کے ذریعے فلسطینی قوم پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت غاصب صہیونیوں کے چنگل سے فلسطین کی سرزمین ان کے حقداروں تک واپسی تک جاری رہے گی۔