تہران، 23 مارچ، ارنا - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی خودمختاری ایک عظیم اور قیمت سرمایہ ہے.
ان خیالات کا اظہار علامہ 'سید محمد حسن بوترابی فرد' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے نئے ایرانی سال کی مناسبت سے عوام اور نظام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اجتماعی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ ملک کی ترقی میں مزید اضافہ کریں گے.
تہران کے امام جمعہ نے آزادی اور خودمختاری کے حوالے سے سپریم لیڈر کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان یاد رکھیں کہ آج ایران میں موجود سیاسی خودمختاری ایک عظیم سرمایہ ہے. اسلامی انقلاب کے ذریعے ملک کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا.
انہوں ںے مزید کہا کہ قائد انقلاب کے بیانات کے مطابق ملک میں آزادی قائم اور بعض لوگ اس آزادی کا استعمال کرتے ہیں مگر غیرمنصانہ انداز میں یہ دعوی کرتے ہیں کہ ملک میں آزادی نہیں جبکہ یہ جھوٹی بات ہے کیونکہ ایران میں سوچ، انتخاب اور نظریہ بیان کرنے کے لئے آزادی قائم ہے.