بازار کے نام پر اسلامی جمہوریہ کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا،تاجر برداری کا مطالبہ درست ہے: آیت اللہ خامنہ ای
124
M.U.H
03/01/2026
تہران: رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کی تاجر برادری کو اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے وفادار ترین گروہوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بازار اور بازار والوں کے نام پر اسلامی جمہوریہ اور اسلامی نظام کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
مولائے متقیان حضرت امام علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر 12 روزہ جنگ کے شہداء کے اہل خانہ نے آج (بروز ہفتہ 3 جنوری 2026کو) رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب کا ملک کے حالیہ واقعات کا بیان:
- سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ، بازار اور تاجر برادری ملک میں اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے سب سے زیادہ وفادار گروہوں میں سے ایک ہے۔ ہم انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ آپ بازار اور بازار کے نام پر اسلامی جمہوریہ اور اسلامی نظام کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ہاں؛ یہ اجتماعات بنیادی طور پر تاجر برادری نے کیے ہیں، لیکن انہوں نے جو کہا وہ درست ہے۔
- جب ایک دوکاندار اور تاجر ملک کی مالیاتی صورتحال، کرنسی کی قدر میں کمی، ملکی کرنسی اور غیر ملکی کرنسی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو دیکھتا ہے کہ جس کی وجہ سے کاروباری ماحول غیر مستحکم ہوتا ہے، تو وہ کہتا ہے، "میں کاروبار نہیں کر سکتا۔" وہ ٹھیک کہہ رہا ہے۔ ملک کے حکام اس کو قبول کرتے ہیں، اور میں جانتا ہوں کہ صدر محترم اور دیگر اعلیٰ حکام اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک مشکل ہے اور اس میں دشمن بھی ملوث ہے۔