اقوام متحدہ نے یمن کے صوبہ حدیدہ میں ایک مسافر بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے وہاں کے معصوم شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یمن میں انسانی حقوق کےکوآرڈینیٹر لز گرینڈے نے ایک بیان میں کہا’’یہ ایک خوفناک واقعہ ہے۔ یمن میں تعینات اقوام متحدہ ایجنسی معصوم شہریوں پر حملے کی سخت مذمت اور مرنے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے جنگ زدہ مغربی صوبے حدیدہ کے جبل راس میں ہفتہ کو ایک منی بس پر حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔