اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کی غنڈہ گردی اور یکطرفہ پالیسی پر خاموش نہ رہے.
یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے سفیر 'اسحاق آل حبیب' نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حق میں عالمی جوہری ادارے کی 12 رپورٹس کے باوجود امریکہ نہ صرف اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا بلکہ غیرقانونی طور پر اس سے نکل گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے علاوہ انتہائی بے شرمی دوسرے ممالک کو دھمکی دے رہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل نہ کریں دوسری صورت میں امریکہ انھیں سزا دے گا.
ایرانی سفیر نے خبردار کیا کہ ایسی یکطرفہ پالیسیوں سے سفارتکاری اور چند فریقی مذاکرات کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا لہذا عالمی برادری کو چاہئے کہ امریکہ کے ایسے اقدامات پر خاموش نہ رہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے پاس مہلک ہتھیار اور ان کے تجربات خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں شدید رکاوٹ بن رہے ہیں.
اسحاق آل حبیب نے بتایا کہ صہیونیوں کی بے شرمی اس حد تک ہے کہ ان کے وزیراعظم زمین کے اندر بنائے گئے خطرناک جوہری مراکز میں بیٹھ کر ایران پر جوہری حملہ کرنے کی دھمکی دیتا ہے.