تہران: – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے داعش دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے خاتمے پر ایرانی سپریم لیڈر، مسلح افواج، شام، لبنان اور عراق کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروپ کے ہاتھوں سے شامی علاقے ابوکمال کی مکمل آزادی اور اس لعنت کا خاتمہ ایک بڑی عظیم کامیابی ہے۔
جبکہ خطي عوام نے داعش کے خلاف ايسا بڑا کارنامہ کيا ہے عرب ليگ کے وزرائے خارجہ نے رياض ميں يمن کے ميزائل حملے پر افسوس کا اظہار کيا۔
- جب داعش نےعراقي افراد کو گرفتار کرليا تھا،جب داعش نے حلب اور ديرالزور ميں نہتے عوام کو ذبح کر ليا، عرب ليگ کہاں تھی؟ کيوں کوئي اقدام نہيں اٹھائے ؟
- جب يمني عوام کو بمباري کا نشانہ بنايا گيا اور جب لبنان کے سرحدي قصبے عرسال ميں دہشت گردوں حکمراني کر رہي تھي عرب ليگ کہاں تھا؟
- بہت سالوں سے اسرائيل کي جانب سے فلسطيني مسلمانوں پر ظلم و ستم ہورہا ہے تو کيوں عرب ليگ نے نہتے فلسطيني عوام کے بچانے کے ليے کوئي موثر اقدام نہيں اٹھايا ہے؟
- ناجائز صہيوني رياست، مغربي طاقتوں اور کچھ رجعت پسند ممالک کي جانب سے حمايت کرنے والے داعش دہشتگرد گروپ کي جڑ سے اکھاڑ پھينک ديا گيا۔
- ہم نے کبھي نہ سوچا کہ ايکيسويں صدي ميں مغربي طاقتيں، امريکہ اور صيہونيوں کي جانب سے حمايت کرنے والے ايسے خونخوار گروپ (داعش)، ايسے وحشيانہ جرائم کا انجام کرے۔
- بڑي افسوس کي بات ہے کہ عرب ليگ کے وزرا جو خود کو مسلم اور عرب جانتے ہيں مظلوم يمني قوم کے منہ تور جواب دينے پر افسوس کا اظہار کيا۔