شام كے مفتي اعظم 'بدرالدين حسين' نے كہا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران اب بھي دنيا كے مظلوم عوام كے سب سے بڑي حامي ملك ہے۔
يہ بات انہوں نے تہران ميں منعقدہ اتحاد امت كانفرنس كے موقع پر كہي۔
انہوں نے شام اور عراق ميں دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے اہم كردار كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے دشمن شام اور عراق كو تباہي كے دھانے پر پہنچا تو ديا ہے ليكن قدس شريف كي آزادي كے لئے مسلمانوں كے جذبے كو ختم نہيں كرسكے ہيں۔
تہران ميں 31 ويں بين الاقوامي اتحاد امت كانفرنس 500 غير ملكي ميھمانوں كي موجودگي ميں جاري ہے۔
يہ كانفرنس 7 دسمبر تك جاري رہے گي ۔
كانفرنس ميں متعدد اسلامي دنيا كے نامور شخصيات نے عصر حاضر ميں طاغوتي طاقتوں كے سازشوں كو ناكام بنانے كے لئے امت اسلامي ميں اتحاد اور يگانگت پر زور ديا ہے۔